سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان کا 86واں قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا

ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارتخانہ میں پاکستان کے 86ویں قومی دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیاجس میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیرپاکستان شفقت علی خان نے برصغیر کے مسلمانوں کی طویل اور بہادرانہ جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں کو یاد کیا جس کی وجہ سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے اور ایک مستحکم اور خوشحال قوم کی تعمیر کے لیے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں پاکستان کے اصولی موقف کو بھی دہرایا۔ سفیرشفقت علی خان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو گرمجوشی، مہمان نوازی اور مواقع فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین اور رسم و رواج کا احترام کریں اور ابھرتی ہوئی صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاق کی سڑکیں سندھ حکومت نہیں بنا سکتی، بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر

Read More

کراچی، خستہ حال سڑک کی ویڈیو بناتے ہوئے معروف یوٹیوبر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شہر قائد میں معروف یوٹیوبر محسن اور ان کے کیمرہ مین کو فائیو اسٹار چورنگی

Read More

TECHNOLOGY

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

ایپل نے اپنی مالی سال کی شروعات مضبوط انداز میں کی ہے اور بتایا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.