کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ تازہ واقعات میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر موڑ راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور ڈمپر کو روک لیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈمپر سمیت تھانے منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکل سوار یا راہگیر ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ایدھی حکام کے مطابق جوہر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 42 سالہ ثمرین کے نام سے کی گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا۔

حادثے کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ گزر رہا ہے ، شہریوں کی بہت بڑی تعداد عیدالفطر کی خریداری کے لیے شاپنگ سینٹرز اور دیگر مارکیٹوں کا رخ کر رہی اور اس دوران شہر کی سڑکوں پر ڈمپر ، واٹر ٹینکر ، ٹریلر اور آئل ٹینکر کے بدمست ڈرائیور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں اور حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس حکام ایسی مصروف شاہراہوں اور شاپنگ ایریاز کی سڑکوں پر وقتی طور پر ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو جان لیوا خونی حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر نجی بینک کی عمارت میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس ایچ او شاہد آدم کے مطابق حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوکر نجی بینک کی عمارت کے اندر جا گھسی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کی شناخت 21 سالہ محمد احسان ولد ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔  ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.