کراچی، اہم شاہراہوں کی بندش، ٹریفک پولیس نے آج کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیے 2 مارچ کا خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلاول ہاؤس اور کلفٹن سے جناح برج براستہ مائی کلاچی جانے والے شہری تین تلوار، کلفٹن برج، میٹروپول اور فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلکس کا راستہ اختیار کریں۔

ماڑی پور سے بوٹ بیسن جانے والے شہری جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں، جبکہ آئی سی آئی چوک سے آنے والے کتیانہ میمن اسپتال کے قریب سے نواب مہابت خانجی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

اسی طرح شاہراہ فیصل سے جناح برج جانے والے افراد پی آئی ڈی سی سے دائیں جانب شاہین کمپلکس کے ذریعے آئی آئی چندریگر روڈ سے جناح برج پہنچ سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.