دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے ڈیوائسز میل ویئر اور اسپائی ویئر کے خلاف مؤثر تحفظ حاصل نہیں کر پا رہے۔

گوگل نے تازہ اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ 12 اور اس سے پرانے ورژنز کے لیے اب اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم نہیں کی جا رہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف وہی فون محفوظ تصور کیے جا سکتے ہیں جو اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن پر چل رہے ہیں، اور ایسے ڈیوائسز کی شرح تقریباً 58 فیصد ہے، جبکہ باقی 40 فیصد سے زیادہ فونز سیکیورٹی سپورٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

کمپنی کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق دسمبر کے اعداد و شمار میں اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد فونز پر انسٹال تھا، جبکہ اینڈرائیڈ 15، 19.3 فیصد، اینڈرائیڈ 14، 17.9 فیصد، اور اینڈرائیڈ 13، 13.9 فیصد ڈیوائسز پر استعمال ہو رہا تھا۔ یہی چاروں ورژن اس وقت سیکیورٹی اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک ارب سے زائد صارفین ایسے فون استعمال کر رہے ہیں جنہیں نئے سیکیورٹی پیچز دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے وہ سائبر خطرات کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایپل کو بھی اپنے صارفین کو تازہ iOS 26 پر منتقل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم توقع ہے کہ آئندہ مہینوں میں زیادہ تر آئی فونز اپ ڈیٹ ہو جائیں گے، جبکہ مکمل طور پر سپورٹ سے باہر آئی فونز کی تعداد نسبتاً کم ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر کسی صارف کا اینڈرائیڈ فون اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن پر اپ ڈیٹ نہیں ہو سکتا تو بہتر سیکیورٹی کے لیے نیا ڈیوائس لینے پر غور کرنا چاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

ایپل نے اپنی مالی سال کی شروعات مضبوط انداز میں کی ہے اور بتایا ہے

Read More

چینی کمپنی گی اسپیِس اور پاک سیٹ کے درمیان سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.