پاکستان، قازقستان تعلقات میں نیا موڑ، بزنس فورم میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے اختتامی اجلاس سے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال بھی موجود تھے۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس اہم فورم کے باضابطہ اختتام پر شرکت کرنا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت اور اس اہم تقریب کے انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دلی شکریہ ادا کیا۔

صدر توقایف نے کہا کہ وہ پاکستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دورے کے دوران ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان، قازقستان بزنس فورم کے نتیجے میں 30 سے زائد تجارتی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 20 کروڑ ڈالر ہے۔ قازقستان کے صدر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اربوں ڈالر تک پہنچے گا۔

صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا کہ قازقستان پاکستانی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے، جس میں قازقستان، پاکستان بین الحکومتی کمیشن کا مؤثر کردار بھی شامل ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

TECHNOLOGY

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.