2026 میں تیسری عالمی جنگ کا آغاز کیسے ہوگا؟ بابا وانگا کی بڑی پیش گوئی

بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا نے مستقبل کے بارے میں کئی حیران کن پیش گوئیاں کی ہیں۔ ان کے مطابق، 2026 میں مشرق سے مشرق سے ایک بڑا تصادم شروع ہوگا جس میں چین، روس، ایران اور امریکا شامل ہوں گے، کہا جاتا ہے کہ یہ تصادم بڑھتے بڑھتے تیسرے عالمی جنگ کی شکل اختیار کرے گا اور مغربی دنیا کو شدید نقصان پہنچے گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق، یہ جنگ انسانیت کے مکمل خاتمے کا سبب نہیں بنے گی۔ انہوں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ انسانی زوال کی شروعات 2025 میں ہوئی اور دنیا 5079 میں ختم ہوگی۔ پچھلے سال کی پیش گوئیوں میں انہوں نے شدید زلزلے، یورپ میں جنگ، اور عالمی اقتصادی بحران کی بھی نشاندہی کی تھی۔۔

بابا وانگا 1996 میں 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، لیکن ان کی پیش گوئیاں آج بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔

عالمی جنگ کی پیش گوئی کے علاوہ بابا وانگا نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانیت پہلی بار غیر ملکی مخلوقات سے رابطہ کرے گی، جس سے عالمی بحران یا خوفناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور ماہرین کی توجہ اس جانب ہے کہ آیا عالمی کشیدگی، خاص طور پر چین کی تائیوان پر عسکری سرگرمیاں اور روس و امریکا کے تعلقات، واقعی بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق کسی بڑے بحران کی جانب اشارہ کر رہی ہیں یا نہیں۔

اسی دوران، فرانس کے مشہور ماہر پیش گوئی نوسترادامس کی مبہم تحریریں بھی زیرِ بحث ہیں، جن کے مطابق اس سال کسی اہم مرد شخصیت کے قتل یا سیاسی بغاوت کا خطرہ ہے اور سات ماہ تک جاری رہنے والی بڑی جنگ کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیو مہم کی فول پروف سیکیورٹی کیلیے 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

شہر قائد میں 2 تا 8 فروری 2026 جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے

Read More

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.