گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس سے ملحقہ رمپا پلازا کو بھی غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق آگ کے باعث رمپا پلازا کے ساختی ستون شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے پیشِ نظر عمارت کے نقصان زدہ اور خطرناک حصوں کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایس بی سی اے نے رمپا پلازا کی انتظامیہ اور دکان مالکان کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمارت میں کسی قسم کی سرگرمی بغیر اجازت جاری نہ رکھی جائے۔

حکام کے مطابق تمام مرمتی اور بحالی کا کام صرف مستند اسٹرکچرل انجینئر کی نگرانی میں کیا جائے گا، جبکہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے عمارت کو محفوظ قرار دیے جانے تک اس کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

ایس بی سی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور اگر کسی نے اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی سرگرمی جاری رکھی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد چوتھے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو چکی ہے، جن میں سے 11 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ 17 افراد کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب بھی 85 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

فائر آفیسر کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور دھواں بھی ختم ہو چکا ہے۔ تمام اوپن ایریاز میں سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم وہاں سے کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی۔

مئیر کراچی کا دعویٰ ہے کہ اب تک 70 فیصد ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ عمارت کے مخدوش حصوں میں ریسکیو آپریشن کا آغاز آج کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق گل پلازا کے ساتھ ساتھ رمپا پلازا کے کچھ حصوں میں بھی آج سرچ آپریشن کیا جائے گا، تاکہ کسی ممکنہ خطرے یا جانی نقصان کا مکمل طور پر ازالہ کیا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

TECHNOLOGY

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیاؤمی نے تہلکہ مچا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کے نئے اسمارٹ فون نے گزشتہ ہفتے کی ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست میں

Read More

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.