سانحہ گل پلازہ کے بعد تجارتی و رہائشی عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کروانے کیلیے 3 دن کا الٹی میٹم

سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے تمام تجارتی مراکز میں فائر سسٹم لازمی قرار نوٹس جا ری کردیے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے تجارتی مراکز کو نوٹسسز کئے جا رہے ہیں، جس میں تمام تجارتی مراکز کو پابند کیا جائے گا کہ آگ بچھانے کے آلات عمارت میں لازمی ہونا چائیے بصورت دیگر ان تجارتی مراکز کو سیل کردیا جا ئے گا۔

ایس بی سی اے نے کہا ہے کہ رپورٹ پیش کرے کہ ان کے کاروباری مرکز میں فائر سسٹم موجود ہے کہ نہیں اگر کسی تجارتی مرکز میں فائر سسٹم موجود نہیں تو فوری طور پرآگ بچھانے والے آلات نصب کئے جائے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے شہر بھر میں تین روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ 

ایس بی سی اے کی جانب سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان آباد کو بھی ایک لیٹر جاری کیا جس میں کہا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا اس پر عملدرآماد کروائیں، جن بلڈر حضرات نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی جائے اور اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے مئیرکراچی نے کہا کہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 مختلف بلڈنگ کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔

ایڈینشل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس بی سی اے نے شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز کو نوٹس جاری کرنا شروع کردئیے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں فائر سسٹم لازمی ہونا چاہیے، اس سلسلے میں تین دن میں آگ بچھانے والے آلات ہرصورت نصب ہونا چاہیے، بصورت دیگر ان تجارتی مراکز کو سیل کردیا جا ئے گا۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت جا ری کردی گئی ہے

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والا بااثر شخص کون ہے؟ متاثرہ عارف ساقی کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے دعویٰ

Read More

TECHNOLOGY

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے دنیا کو لاحق بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بد نیتی پر مبنی

Read More

چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.