ذیشان علی کا خلا میں تاریخی سفر، استقبال کے لیے نہاری، قورمہ اور بٹر چکن تیار

چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہلے غیر ملکی مہمان پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے استقبال کے لیے 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانوں پر مشتمل خصوصی مینیو تیار کیا گیا ہے، جس میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، مصالحے دار چنے اور بٹر چکن سمیت پاکستانی اور جنوبی ایشیائی پکوان شامل ہیں۔

سرکاری چینی نشریاتی ادارے سی جی ٹی این کے مطابق پاکستانی خلا باز کی غذائی ضروریات اور ذائقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ان کھانوں کی تیاری کے لیے پورے پروڈکشن نظام کو حلال اصولوں کے مطابق رکھا گیا، جبکہ پکوانوں کو حتمی شکل دینے سے قبل کئی مرتبہ چکھ کر ان کی ترکیبوں میں بہتری لائی گئی۔

محمد ذیشان علی بدھ کے روز شین ژو 24 خلائی جہاز کے ذریعے چین کے خلائی اسٹیشن پہنچے، جہاں وہ پہلے غیر ملکی خلا باز کی حیثیت سے داخل ہوئے۔ ان کے ساتھ 3 رکنی عملے میں چینی کمانڈر تانگ ہونگ بو اور فلائٹ انجینئر وو یی بھی شامل ہیں۔ تینوں خلا بازوں نے شمال مغربی چین میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی سفر کا آغاز کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام کے لیے اچھی خبر: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.