ذیشان علی کی خلائی پرواز قومی فخر کا لمحہ، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی خلائی پرواز میں پاکستان کی شرکت قومی فخر کا عظیم لمحہ ہے۔ یہ مشن سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

آصف علی زرداری نے سپارکو، سائنس دانوں اور انجینیئرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خلا بازوں کے کامیاب مشن اور بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا تعاون پاکستان کے خلائی سفر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ تاریخی مشن قومی خلائی پروگرام کے لیے نئے امکانات کے دروازے کھولے گا۔

صدر مملکت کے مطابق خلائی مشن کے سائنسی تجربات تحقیق اور علم کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، جبکہ خلائی تحقیق زمین پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مددگار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور بلند عزم کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے آج ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا ہے۔ یہ صرف ایک خلا باز کا سفر نہیں بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں، نوجوان نسل، سائنس دانوں اور قومی خوابوں کا سفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں بے مثال محنت، نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ پاکستان تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے خلا باز بھیجنے والا چین کے بعد دنیا کا پہلا ملک بنے گا، جو پاکستان اور چین کی آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے تاریخی مشن میں پاکستان کو شامل کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک زمین پر امن اور باہمی ترقی کے ساتھ اب خلائی سفر میں بھی ہم قدم ہیں۔ انہوں نے سپارکو، جامعات اور ان سائنس دانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کے تیار کردہ سائنسی تجربات اس مشن کے ساتھ خلا میں بھیجے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان، قومی اداروں، سائنس دانوں اور نوجوانوں کی مشترکہ کاوشوں سے ملک خلائی تحقیق اور جدید سائنس کے میدان میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

نوجوانوں کے نام پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر آج ایک پاکستانی خلائی اسٹیشن تک پہنچ سکتا ہے تو کل ایک پاکستانی چاند تک بھی پہنچے گا۔ نوجوان خواب دیکھنا کبھی نہ چھوڑیں، محنت کرتے رہیں اور پاکستان پر یقین رکھیں، کیونکہ ہماری منزل ستاروں سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برسوں پہلے نوجوانوں کو ستاروں سے آگے جانے اور کائنات کے راز دریافت کرنے کی تلقین کی تھی اور آج یہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ حکومت سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

چاہتا ہوں شہباز شریف 5 سال مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم بنیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ

Read More

خالد مقبول صدیقی کا نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی

Read More

TECHNOLOGY

پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو خلا میں روانہ ہوگا

خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن، پہلا پاکستانی خلا باز 25

Read More

اٹلی نے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر میٹا کو 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا

اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے صارفین کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اینڈرائیڈ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.