دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بگ 5 گلوبل 2026 کا افتتاح

بگ 5 گلوبل 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں قونصل جنرل پاکستان دبئی، حسین محمد نے کیا۔ پاکستان پویلین کا اہتمام ٹریڈ ونگ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سے کیا ہے۔ اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان اور پریس قونصلر محمد صالح بھی موجود تھے

۔بگ 5 گلوبل کی 47ویں نمائش میں دنیا بھر سے 1,800 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں تعمیراتی مواد اور جدید ٹیکنالوجی، سپلائی چین کے حل، شہری منصوبہ بندی و ڈیزائن اور عمارتوں کے انتظام و دیکھ بھال کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ نمائش تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بدلتی ہوئی عالمی ضروریات کے تناظر میں جدید رجحانات اور ترقی کو نمایاں کرتی ہے۔
اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد نے بتایا کہ پاکستان کی پانچ کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تحت اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان پویلین میں الیکٹریکل کیبلز، لائٹنگ سلوشنز، پی وی سی پائپس اور دروازے، آرکیٹیکچرل ایلومینیم مصنوعات، الیکٹرک پنکھے اور لیمینیٹڈ بورڈز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کمپنیوں کو تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی جدت اور صلاحیتوں کو عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے.
ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کا شعبہ معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ شعبہ پاکستانی کمپنیوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی خریداروں سے روابط استوار کرنے، شہری ترقی اور تنوع کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان کی تعمیراتی مواد، عمارتوں کے ڈھانچوں، ماربل، دھاتوں، آرکیٹیکچرل مصنوعات اور انٹیریئر فنشنگ کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات فراہم کرتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.