سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ جانیے

حکومتِ سندھ نے صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر  اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ’سندھ یوتھ کارڈ‘ متعارف کرا دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو مالی اور دیگر سہولتوں تک رسائی دینا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے، روزگار حاصل کرنے اور اپنا کاروبار شروع کرنے میں درپیش مشکلات پر قابو پا سکیں۔

اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو بینکنگ سہولتوں، اسکالرشپس، تربیتی پروگرامز، انٹرن شپس، ملازمتوں، خریداری پر رعایت اور بلاسود قرضوں جیسی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

حکومتِ سندھ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ رجسٹریشن صوبے کے تمام 30 اضلاع کے نوجوانوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔

حکومتِ سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ یوتھ کارڈ محض ایک شناختی کارڈ نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے مختلف سرکاری اور نجی سہولتوں تک رسائی کا ایک مربوط نظام ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بینک اکاؤنٹ اور ویزا ڈیبٹ کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ذریعے وہ اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے ساتھ مختلف تعلیمی، مالی اور روزگار سے متعلق پروگراموں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

منصوبے کا بنیادی تصور یہ ہے کہ نوجوانوں کو الگ الگ سہولتوں کے لیے مختلف اداروں کے چکر نہ لگانے پڑیں بلکہ ایک مربوط نظام کے ذریعے انہیں تعلیم، روزگار، ٹرانسپورٹ اور کاروبار میں مدد فراہم کی جائے۔

فوٹو: پی پی پی/ فیس بک

یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو کیا فوائد ملیں گے؟

اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے متعلق سہولتیں شامل کی گئی ہیں جن سے نوجوان استفادہ کر سکتے ہیں۔

1۔ بینک اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل بینکنگ

نوجوانوں کو جے ایس بینک کے زِندَگی (Zindigi) پلیٹ فارم کے ذریعے بینکنگ سہولتیں، ڈیجیٹل والٹ اور ویزا ڈیبٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے وہ ادائیگیوں اور مالی لین دین کے لیے اپنا اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔

2۔ اسکالرشپس اور تعلیمی معاونت

طلبہ مختلف اسکالرشپ پروگراموں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹریننگ، تعلیمی معاونت اور ایکسچینج پروگرامز تک رسائی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

3۔ ملازمتیں اور بامعاوضہ انٹرن شپس

نوجوانوں کو ملازمتوں کی تلاش، جاب پلیسمنٹ، بامعاوضہ انٹرن شپس اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

4۔ خریداری پر خصوصی رعایت

پروگرام کے تحت 180 سے زائد کاروباری اداروں اور تاجروں کے ساتھ شراکت داری کا منصوبہ ہے۔ نوجوان مختلف دکانوں اور سروسز سے خریداری کے دوران رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ان میں ریٹیل، کھانے پینے اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

5۔ کاروبار کے لیے بلاسود قرضے

نوجوان کاروباری افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ سندھ یوتھ کارڈ کے تحت مجوزہ مالی معاونت کے ماڈل میں نوجوانوں کو 10 ہزار سے5  لاکھ روپے تک قرض دینے کی تجویز شامل ہے۔

یوتھ کارڈ کے ذریعے حاصل کردہ رقم کاروباری سامان، ورکنگ کیپیٹل، ڈیجیٹل ٹولز اور کاروباری ضروریات کے لیے استعمال کی جا سکے گی اور قرضے کی منظوری بینک کی جانچ اور پروگرام کی شرائط سے مشروط ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

سعد ایدھی استنبول پہنچ گئے، اسرائیلی تشدد سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان نے انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے، جنہیں اسرائیل کی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو میں جدید کیمرا نظام، سیٹلائٹ 5 جی اور اے 20 چپ شامل کیے جانے کی توقع

ایپل کا آنے والا آئی فون 18 پرو بظاہر معمولی اپ گریڈ کے باوجود کارکردگی

Read More

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان، مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.