سردیوں میں موسمی اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

ملک بھر میں سردیوں کے دوران موسمی اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھنے پر قومی ادارہ صحت نے اہم طبی ہدایات جاری کردیں، وفاقی اور صوبائی حکام کو موسمی فلو، خسرہ، ڈفتھیریا(خناق)، کالی کھانسی، تشنج اور سانس و دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق درجہ حرارت میں کمی اور اسموگ کے باعث سردیوں میں موسمی فلو، سانس کی بیماریوں اور دل سے متعلق پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ادارے نے خسرہ، ڈفتھیریا، کالی کھانسی اور تشنج سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشے سے بھی خبردار کرتے ہوئے ان کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنانے پر زور دیا ہے۔

محکمہ صحت اور اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت، اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو موسمی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات اور تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کو معمول کی اور خصوصی ویکسینیشن مہمات جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تاکہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں موجود خلا کو دور کرکے ویکسین سے بچاؤ ممکن بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اسپتالوں کو بھی سردیوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری اور انتظامات مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوامی آگاہی اور ویکسینیشن پر زور

قومی ادارہ صحت نے موسمی اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی مؤثر مہمات چلانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں سردیوں سے متعلق صحت کے خطرات کے اثرات کم کرنے کے لیے ویکسینیشن، بیماریوں سے نمٹنے کی تیاری اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک

Read More

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.