2035 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب، پاکستان 2070 تک مسلم آبادی والا سب سے بڑا ملک ہوگا

امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر (Pew Research Center) کی نئی تحقیق کے مطابق موجودہ آبادیاتی رجحانات برقرار رہے تو اسلام 2035 تک عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے، جبکہ 2070 تک پاکستان مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بننے کا امکان ہے۔

الجزیرہ کے مطابق دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 2020 کے 2 ارب 2 کروڑ سے بڑھ کر 2070 تک 3 ارب 64 کروڑ ہونے کی توقع ہے، جبکہ اسی عرصے میں مسیحیوں کی تعداد 2 ارب 96 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق مسلم خواتین میں شرح پیدائش اوسطاً 3.1 بچے فی خاتون ہے، جبکہ مسیحی خواتین میں یہ شرح 2.5 ہے۔ مسلمانوں کی نسبتاً کم عمر آبادی بھی تیز رفتار اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔

اجلاس کا مقصد جوہری سلامتی کے شعبے میں تربیت اورمعاونت کومزید مضبوط بنانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اوراس حوالے سے تجربات کے تبادلے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندے جوہری سلامتی کے شعبے میں تربیتی سرگرمیوں اور معاونت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف امورپرگفتگو کریں گے، اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پرتعاون بڑھانے اور متعلقہ شعبے میں حاصل ہونے والے تجربات اورمعلومات ایک دوسرے کیساتھ شیئرکرنے پربھی توجہ دی جائے گی۔

پاکستان اس سے قبل 2016 میں بھی این ایس ایس سی نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کرچکا ہے، یہ اجلاس پہلی مرتبہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ویانا میں واقع ہیڈکوارٹرزسے باہرمنعقد ہوا تھا جس کی میزبانی پاکستان نے کی تھی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں اس عالمی اجلاس کی میزبانی جوہری سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم اور بین الاقوامی تعاون میں اس کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان علم کے تبادلے اور پائیدارصلاحیت سازی کے ذریعے جوہری سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

چار روزہ اجلاس میں مختلف ممالک کے ماہرین اور نمائندوں کی شرکت سے اس شعبے میں باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تین ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Read More

پاشا کے سینیئر نائب چیئرمین کو قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA)

پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفی سید کے خلاف سنٹرل ایگزیکٹو

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ٹائیکون ’اوپن اے آئی‘ نے 3 محققین کو نوکری سے نکال دیا

مصنوعی ذہانت بنانے والے معروف ادارے ’اوپن اے آئی‘ نے حساس معلومات سے متعلق پالیسیوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.