بابا گورونانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات، 2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین قمر زمان، سیکریٹری ناصر مشتاق، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا، کمیٹی کی سیکریٹری جنرل ستونت کور اور دیگر حکام نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔

املاک بورڈ کے ترجمان عامر ہاشمی کے مطابق بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے اس موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریباً 3100 ویزے جاری کیے تھے۔

یاتریوں کی آمد کے موقع پر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سامان کی جانچ پڑتال کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے سرحد پر کرنسی تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی، جبکہ یاتریوں کو فوری طور پر شناختی کارڈز اور بسوں کے ٹکٹ جاری کیے گئے تاکہ ان کی منزل تک روانگی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں 3 الگ الگ قافلوں کی صورت میں ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا، جہاں 24 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان میں بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا اور یہ 24 نومبر تک جاری رہیں گی، ان مذہبی تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔

مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سمیت وفاقی اور صوبائی وزرا خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اس موقع پر مذہبی رسومات بھوگ اور اکھنڈ پاٹھ صاحب ادا کی جائیں گی، جبکہ روایتی پالکی جلوس نگر کیرتن بھی نکالا جائے گا۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان نے کہا کہ بورڈ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ انہیں قیام کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یاتری پاکستان سے محبت، امن اور بھائی چارے کی خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھ یاتریوں کی مذہبی رسائی کے لیے کرتارپور راہداری فوری طور پر دوبارہ کھولی جائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  4 روزہ کشیدگی کے دوران کرتارپور راہداری سے آمدورفت معطل کر دی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی، بے قابو ٹرالر بینک میں جا گھسا

شہر قائد میں بے لگام ٹینکرز، ٹرالرز سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.