پاکستانی باسمتی چاول کی عالمی منڈی میں دھاک، برآمدات 3 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کی چاول کی مجموعی برآمدات رواں مالی سال 27-2026 کے ابتدائی 4 ماہ یعنی جولائی تا اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 لاکھ 53 ہزار ٹن اضافے کے بعد 13 لاکھ 51 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں، جس میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 62 فیصد کا نمایاں اضافہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تجارتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2026 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات ایک لاکھ 16 ہزار ٹن اضافے کے ساتھ 3 لاکھ ایک ہزار ٹن رہیں، جبکہ نان باسمتی چاول کی برآمدات میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن اضافہ ہوا اور یہ 10 لاکھ 49 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔

چاول کی برآمدات میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کے دیگر سمندری تجارتی راستوں میں شدید رکاوٹوں کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان کو مشکلات کا سامنا رہا۔

ایران سے متعلق جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بحری جہازوں کے راستوں کی تبدیلی، سمندری مال برداری کے اخراجات میں غیر معمولی اضافے اور بحری بیمے کے مہنگے پریمیم کے باوجود باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں حکومتی پالیسی معاونت اور زرعی شعبے کی بہتر کارکردگی شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے مقامی ٹیکسوں اور لیویز کی واپسی کی اسکیم یعنی ڈی ایل ٹی ایل میں ستمبر تک توسیع، چاول کے وافر ذخائر، زیر کاشت رقبے میں اضافہ، بعض علاقوں میں ایک سال کے دوران 2 فصلوں کی کاشت، فی ایکڑ پیداوار میں بہتری اور سازگار موسمی حالات نے باسمتی چاول کی ریکارڈ فصل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب نان باسمتی چاول کی برآمدات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا، حالانکہ پاکستانی برآمد کنندگان کو بھارت کی جانب سے بھاری حکومتی سبسڈی کے باعث قیمتوں میں سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور میانمار کے برآمد کنندگان بھی عالمی منڈی میں مسابقتی قیمتوں پر چاول فراہم کر رہے ہیں۔

اکتوبر 2026 کے ملکی سطح پر تجارتی اعدادوشمار کے مطابق فلپائن پاکستانی چاول کا سب سے بڑا خریدار رہا، جس نے ایک ماہ کے دوران 87 ہزار 478 ٹن چاول درآمد کیا۔

اس فہرست میں تنزانیہ 43 ہزار 747 ٹن کے ساتھ دوسرے اور کینیا 33 ہزار 78 ٹن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اکتوبر کے دوران متحدہ عرب امارات نے 25 ہزار 305 ٹن، یورپی یونین نے 21 ہزار 200 ٹن، وسطی ایشیائی ممالک نے 16 ہزار 400 ٹن اور چین نے 11 ہزار 949 ٹن پاکستانی چاول درآمد کیا۔

تجارتی حلقوں کے مطابق عالمی منڈی میں شدید مسابقت اور خطے میں سمندری تجارتی راستوں کو درپیش مشکلات کے باوجود پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ملکی زرعی شعبے اور برآمدی صنعت کی بہتر کارکردگی کا عکاس ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

سربراہ کلاؤڈ فلیئر کا اے آئی بوٹس سے متعلق انتباہ

انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے سربراہ کے مطابق انٹرنیٹ پر مصنوعی ذہانت کے

Read More

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.