ریاض پر حوثیوں کا حملہ ناکام، سعودی عرب کا 3 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دنوں میں حملوں اور جوابی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق چند روز کے دوران ریاض پر حوثیوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ ریاض کی فضا میں ایک میزائل کو گزرتے دیکھا جس کے کچھ دیر بعد زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جبکہ میزائل سے دھویں کی لکیر بھی بنتی دکھائی دی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے آج ایکس پر جاری ایک بیان میں مزید بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف بھیجا گیا ایک ڈرون بھی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی سعودی اتحاد نے یمن کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ کیا تھا۔ اتحاد کے مطابق اس کارروائی میں بندرگاہ پر حوثیوں کی اسلحے کی اسمگلنگ اور میزائلوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اتحاد نے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے خلاف بھی کارروائی کی جبکہ صعدہ اور تعز میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

جمعہ کو حملوں سے قبل حوثیوں نے سعودی عرب کی بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے فضائی کمپنیوں کو سعودی فضائی حدود سے گریز کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب میں ایک بجلی گھر اور بندرگاہ پر حملوں کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل جمعرات کو ریاض میں حوثیوں کے حملے سے سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ہیڈکوارٹرز پر مشتمل عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ یہ سعودی دارالحکومت کی بلند ترین عمارت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ایک دہائی سے زائد عرصے سے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کر رہا ہے جبکہ حوثی باغیوں نے یمن کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان جنگ 2022 میں تعطل کا شکار ہو گئی تھی تاہم رواں سال جولائی میں دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔

حوثیوں کی پیش قدمی کے باعث سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کو جنوبی ساحلی شہر عدن میں اپنی عارضی حکومت کے مرکز کے دفاع کے لیے پسپا ہونا پڑا ہے۔ یمن میں جاری اس تنازع نے شدید انسانی بحران پیدا کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب بھی حملوں اور سکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.