مصدق ملک بھارت میں مرکزِ نگاہ، انڈین میڈیا کے سوالات کا بھرپور جواب

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مکالمے کے لیے دونوں ممالک کی الگ قومی شناخت اور خودمختاری کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم کے موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حقیقی مکالمہ دو مختلف شناخت رکھنے والی قوموں کے درمیان ہوتا ہے، جبکہ یکسانیت کا تصور مکالمے کے بجائے یک طرفہ گفتگو کو جنم دیتا ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں یہ تین روزہ فورم 20 سے 22 نومبر تک تاریخی مقام پرانا قلعہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مصدق ملک کر رہے ہیں۔

یہ گزشتہ تین سال سے زائد عرصے میں کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل مئی 2023 میں اُس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.