سعودی عرب کی نئی تاریخی کامیابی، آن لائن سروسز انڈیکس میں دنیا میں پہلے نمبر پر

مملکت سعودی عرب اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں دنیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہو کر آن لائن سروسز انڈیکس (او ایس آئی) میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا اور اس طرح سعودی ویژن 2030 کا ہدف 4 سال پہلے ہی حاصل کر لیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ جس میں 194 ممالک کا جائزہ لیا گیا میں بتایا کہ سعودی عرب نے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر انڈیکس (ٹی آئی آئی)، پارٹیسیپیشن اینڈ اینگیجمنٹ انڈیکس (پی ای)، اور ای گورنمنٹ انفراسٹرکچر انڈیکس (ای جی آئی) میں بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ ریاض نے لوکل آن لائن سروسز انڈیکس (ایل او ایس آئی) میں پہلا نمبر حاصل کیا۔

اس طرح سعودی عرب ڈیجیٹل حکومت کے انفراسٹرکچر (ای جی آئی) میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے جو اس کی تکنیکی صلاحیتوں میں ہونے والی پیشرفت اور اس کے ڈیجیٹل سسٹمز اور پلیٹ فارمز کی مسلسل ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ نے ’گیسٹ چیٹس‘ کے نام سے ایک نئی خصوصیت کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ

Read More

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.