زہریلی کھیر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، بیٹی سمیت 4 افراد پر مقدمہ

پنجاب کے شہر چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کی ایف آئی آر میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جن میں سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.