صدر زرداری سے درخواست کی جانی چاہیے کہ وہ نئے صوبوں سے متعلق مسئلہ حل کریں : رانا ثنااللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں ہی ہوگا، صدر آصف علی زرداری سے درخواست کی جانی چاہیے کہ وہ صوبوں سے متعلق پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مسئلہ حل کریں، کیونکہ موجودہ کشیدگی نہ ملک کے لیے بہتر ہے اور نہ سیاست کے لیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں علم نہیں۔ ان کی ذاتی رائے ہے کہ صدر زرداری سے درخواست کی جانی چاہیے کہ وہ صوبوں سے متعلق موجودہ صورتحال کو بہتر بنائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اصل معاملہ صدر آصف علی زرداری کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی دونوں ان کے بیٹے ہیں اور صدر زرداری کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کر چکے ہیں۔ دونوں ان کے ڈسپلن میں ہیں اور وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ ان میں سے کوئی ان کے ڈسپلن سے باہر ہے۔ صدر زرداری ایک زیرک اور معاملہ فہم شخصیت ہیں، اس لیے ان کے خیال میں دونوں ان کے نظم و ضبط سے باہر نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی نے اکنامک فورم میں نئے صوبوں پر بحث کا آغاز کیا، لیکن اس معاملے کو ابتدا ہی میں متنازع بنا دیا گیا۔ خاص طور پر نظام تباہ ہونے سے متعلق بیان کو نئے صوبوں کے معاملے کے ساتھ اس انداز میں جوڑا گیا کہ اصل موضوع پس منظر میں چلا گیا۔ ان کے بقول محسن نقوی کی تقریر میں الفاظ کا انتخاب مناسب نہیں تھا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں مختلف سیاسی مسائل پر سنجیدہ گفتگو کی ہے، تاہم نئے صوبوں کے معاملے پر فیصلہ پارلیمنٹ میں بحث کے بعد ہی ہوگا کہ نئے صوبے بنانے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ اس حوالے سے کابینہ میں کوئی فیصلہ ہوا ہے یا وزیراعظم نے اس پر بات کی ہے، وزرا نے صرف اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو بلاول بھٹو زرداری کو اس پر پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے تھی۔ تاہم بلاول بھٹو کی جانب سے خونریزی سے متعلق بیان قطعی طور پر مناسب نہیں تھا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج کی ملاقات میں محسن نقوی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کیا جا سکتا تھا تاکہ صدر آصف علی زرداری دونوں کو بٹھا کر سمجھاتے۔ ان کے مطابق اس وقت اصل مسئلہ دونوں رہنماؤں کی تقاریر اور پریس کانفرنسز ہیں، نئے صوبوں کا معاملہ محسن نقوی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہو سکتا۔ طاقتور حلقے بھی بخوبی سمجھتے ہیں کہ کسی معاملے کو شروع کرنے سے پہلے اسے متنازع نہیں بنایا جاتا۔

صدر آصف علی زرداری کی نواز شریف سے لاہور میں ملاقات نہ ہونے سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب کوئی معاملہ ہوگا تو ملاقات بھی ہو جائے گی۔ صدر زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی، جب وہ کہیں گے تو ملاقات ہو جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

پورے ملک کے لیے ‘چیٹ جی پی ٹی پلس’ مفت کرنے کا اعلان

یورپی ملک مالٹا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے

Read More

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.