اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی 31 درجے بہتری، عالمی درجہ بندی 119ویں نمبر پر آگئی

اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ انڈیکس 2026 میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں 4 سال کے دوران 31 درجے بہتری آئی ہے اور ملک 119ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ تازہ درجہ بندی میں پاکستان نے گزشتہ جائزے کے مقابلے میں 17 درجے ترقی کی، جب کہ اس کا ای گورنمنٹ انڈیکس اسکور 23 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6264 ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اس پیشرفت کو پاکستان کے ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں بہتری وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن وژن کا ثبوت ہے۔

ان کے مطابق وفاقی اور صوبائی اداروں کی مسلسل کوششوں سے عوامی خدمات کو آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل رابطوں کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل گورننس میں پیش رفت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق آن لائن سرکاری خدمات کے شعبے میں پاکستان کا اسکور 0.8422 ہے، جو جنوبی ایشیا میں بھارت کے بعد دوسرا بلند ترین اسکور ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی مجموعی درجہ بندی 119ویں اور آن لائن خدمات کی درجہ بندی 105ویں ظاہر کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا ای گورنمنٹ انڈیکس سرکاری آن لائن خدمات، ٹیلی مواصلاتی بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ تازہ رپورٹ 19 نومبر 2026 کو جاری کی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.