یونان میں زرعی علاقے سے 43 سالہ پاکستانی شہری کی لاش ملی

یونان کے علاقے لاکونیا کے گاؤں گیراکی میں ایک زرعی زمین سے 43 سالہ پاکستانی شہری کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متوفی کی گردن پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ لاش کے قریب سے ایک ٹریکٹر اور چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔

یونانی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری کی لاش گاؤں گیراکی کے زرعی علاقے میں ملی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد جمع کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شہری کی موت کن حالات میں ہوئی اور آیا یہ واقعہ قتل ہے یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ اور واقعے کی اصل تفصیلات فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوسکیں گی۔ اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا معائنہ جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.