پاکستان کے قریب سمندر میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی؛ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان کے قریب سمندر میں بین الاقوامی سب میرین کیبل ’ایس ایم ڈبلیو فائیو‘ میں خرابی کا اعلان کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی پاکستانی ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور رپورٹ ہوئی ہے، جب کہ کیبل کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خرابی کی نوعیت معلوم کرنے اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) کی ’ایس ایم ڈبلیو فائیو‘ کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے اور خرابی کی اصل وجہ اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فی الحال انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین پر خرابی کے اثرات کم سے کم ہوں اور ممکنہ حد تک سروس جاری رکھی جا سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے سب میرین کیبل کی خرابی دور کرنے کے لیے متحرک ہیں، جبکہ اتھارٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال رکھنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو بھی بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم ’ایس ایم ڈبلیو 5‘ میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل سامنے آئے تھے۔ یہ خرابی 3 جولائی کو دور کر دی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.