اٹلی نے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی پر میٹا کو 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا

اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے صارفین کی اجازت اور اطلاع کے بغیر اینڈرائیڈ فونز میں محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرنے پر ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے ہفتے کو بتایا کہ میٹا نے فیس بک ایپ کے ایک ایسے فیچر کے ذریعے صارفین کی ذاتی گیلری میں موجود تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کی، جو صارفین کو اپنی تصاویر سے مواد منتخب کرکے فیس بک پر شیئر کرنے کی تجاویز دیتا تھا۔

ادارے کے مطابق میٹا کو 60 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اس فیچر کو خودکار طور پر بند کرے اور اسے استعمال کرنے سے پہلے صارفین سے الگ سے اجازت حاصل کرے، میٹا کی جانب سے فوری طور پر اس فیصلے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

ادارے نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات 2025 میں شروع کی گئی تھیں، تاہم اس میں تصاویر اور ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کے ممکنہ معاملے کا جائزہ شامل نہیں تھا۔ میٹا اس نوعیت کے استعمال کی تردید کر چکی ہے۔

ڈیٹا تحفظ کے ادارے نے مزید کہا کہ وہ 2026 میں متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کا الگ سے جائزہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جس کے ذریعے صارفین کی گیلری میں موجود مواد کو کلاؤڈ میں منتقل کرکے پراسیس کیا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے

Read More

اسمبلی کمیٹی کے الیکٹرک پر شدید برہم: سی ای او کے وارنٹ گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں جاری غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران پر سندھ اسمبلی کی خصوصی

Read More

TECHNOLOGY

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹس بنانے میں استعمال ہونے والی پروگرامنگ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.