حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی کیمپ میں موجود ہے۔

لیاقت بلوچ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو وقار دیں گے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات دونوں ذرائع سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی بے تحاشا کھپت، اوپن اے آئی نے حل ڈھونڈ لیا

اوپن اے آئی نے اسٹار گیٹ کمیونٹی منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد کمیونٹی

Read More

موبائل فون مرمت کے لیے دینے سے پہلے یہ احتیاط یقینی بنائیں

موبائل فون دکان یا سروس سینٹر پرمرمت کے لیے دیتے وقت آپ کی پرائیویسی اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.