اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، طلبا کے خواب حقیقت بنائیں گے، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلبا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ نظم و ضبط، اخلاقی اقدار اور خدمت کے جذبے کو بھی اپنائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبا مستقبل کے رہنما اور ملک کی ترقی کے مضبوط ستون ہیں، آج کے طلبا کل کے سائنسدان، افسر، چیمپیئن، پالیسی ساز اور عالمی رہنما بنیں گے۔ طلبا تعمیرِ ملت میں بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔

وزیراعلیٰ نے طلبا کے ہاتھوں میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ دیکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس کے ذریعے طلبا کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ نواز شریف اسکول آف ایمننس میں طلبا کو مہنگے نجی تعلیمی اداروں سے بہتر تعلیم فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب طلبا کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور ڈیجیٹل لائبریریوں کو تعلیم اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ملکی قیادت اور مستقبل کے بارے میں درست فیصلے کرنے کے لیے طلبا کو ملک کی سیاست اور حالات سے باخبر رہنا چاہیے۔ طلبا جہاں بھی رہیں، ہنر، اخلاقی اقدار اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.