نیویارک میں مظاہرین سے نمٹنے والے متنازع پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے مبینہ غیر ضروری استعمال پر تنقید کا سامنا کرنے والے پولیس یونٹ اسٹریٹجک رسپانس گروپ (ایس آر جی) کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میئر ظہران ممدانی کے مطابق ایس آر جی کی جگہ ایک نیا سویلین ادارہ قائم کیا جائے گا، جس کے اہلکار غیر مسلح ہوں گے اور انہیں گرفتاری کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔ نئے ادارے کی ذمہ داری بڑے عوامی مظاہروں کے دوران بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے حالات کو قابو میں رکھنا ہوگی۔

ایس آر جی یونٹ کو 2020 میں پولیس تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین، صحافیوں اور قانونی مبصرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق ایس آر جی کے قریباً 500 اہلکاروں کو آئندہ موسم بہار سے قبل پولیس کے دیگر شعبوں میں تعینات کر دیا جائے گا۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے چیٹ کے انداز کو مزید جدید

Read More

’ایکس‘ نے صارفین کے لیے کمائی کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو آمدنی کے مزید مواقع فراہم کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.