جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر

جھیل سیف الملوک اور ملحقہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے جھیل کی جانب جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کے لیے فوری طور پر بند کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

جھیل سیف الملوک اور گردونواح کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے جھیل سیف الملوک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کے لیے فوری طور پر بند کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس مانسہرہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) اور مقامی پولیس کی رپورٹس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ناران اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں سڑک کی بندش کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برف جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے اور انسانی جانوں کو لاحق خدشات کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہو گیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والا راستہ تا حکمِ ثانی ہر قسم کی ٹریفک اور پیدل آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جھیل روڈ پر سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔

انتظامیہ کے مطابق شاہراہِ کاغان ناران تک ٹریفک کے لیے کھلی ہے، جہاں مسافر اور سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ برفباری کے دوران جھیل سیف الملوک پر 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث شدید پھسلن کی وجہ سے اس سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت پہلے ہی معطل کر دی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.