پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا اور معدنی وسائل کو ملکی صنعتوں کی ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے عالمی سرمایہ کاروں اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور معدنی وسائل کو ملکی صنعتوں کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اپنے معدنی ذخائر کو ملکی ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کے لیے بروئے کار لائے گا۔ ملک کا مقصد صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنا نہیں بل کہ انہیں پاکستان میں پراسیس کرکے تیار مصنوعات کی شکل میں برآمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر مشکل ضرور ہے، لیکن حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نے ریکوڈک منصوبے کو سونے کے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گولڈمین سیکس کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 2050 سے بھی پہلے بڑی عالمی معیشتوں میں شامل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے طریقہ کار آسان بنایا جا رہا ہے۔ لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گی اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ حکومت کا تحفظ اور ان کی سلامتی حکومت کی سلامتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کی کامیابی کے لیے مقامی آبادی کا تعاون ضروری ہے، جب کہ افرادی قوت، اثاثوں اور سپلائی روٹس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے نوجوان نسل کو ملک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں فنی تربیتی مراکز اور ووکیشنل ادارے قائم کریں تاکہ نوجوانوں کو روزگار اور ہنر کے مواقع میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنے چاہئیں اور اس مقصد کے لیے تعلیم، صحت اور بہتر معیارِ زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.