اے آئی کا قبضہ یا فنی خرابی: امریکا میں فضائی آپریشن مکمل بند ہونے کی وجہ کیا تھی؟

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث ملک بھر میں عائد کی گئی پروازوں کی معطلی جمعے کی شب ختم کر دی ہے، تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

امریکی تاریخ میں 11 ستمبر 2001 (نائن الیون) کے حملوں کے بعد ملکی سطح پر پروازوں کی یہ طویل ترین معطلی تھی، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فضائی حدود کو مشرقی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 15 منٹ پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے، تاہم پروازوں کی روانگی کا عمل سست روی کا شکار رہے گا۔

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس چار گھنٹے طویل تعطل کے باعث 6 ہزار 600 سے زائد پروازیں منسوخ اور 8 ہزار 600 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اتوار کے لیے بھی مزید 1500 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بورڈ تاخیر کا شکار پروازوں کی معلومات دکھا رہا ہے۔ تصویر:رائٹرز

ہوابازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تعطل کے اثرات آئندہ کئی دنوں تک ایئرلائنز کے شیڈول کو متاثر کرتے رہیں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے مطابق اس بحران کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دسیوں ہزار مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر غور کے لیے انہوں نے اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر مارک وین ملن نے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی ہے۔

شان ڈفی نے وضاحت کی کہ خرابی کا آغاز سہ پہر 3 بج کر 36 منٹ پر ہوا جب ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز کے ریڈار اور مواصلاتی نظام میں عدم استحکام پیدا ہوا۔

ان کے بقول سسٹم کے سوئچز اور راؤٹرز پر ڈیٹا کا بوجھ حد سے زیادہ بڑھ گیا تھا جس سے غلط معلومات موصول ہونے لگیں اور اسی لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر نظام کو بند کرنا پڑا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مرحلے پر ریڈار یا مواصلاتی رابطہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا اور ہزاروں طیاروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ریاست ورجینیا کے شہر ڈلس میں واقع ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام میں سنگین مسائل کی اطلاع کے بعد غیر معمولی حالات اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں پروازوں کی معطلی کے اعلان کے بعد ٹرمینل کے باہر ٹریفک کا منظر۔ (تصویر: رائٹرز)

اس واقعے نے امریکا کے فرسودہ ایئر ٹریفک کنٹرول نظام اور عملے کی کمی جیسے دیرینہ مسائل کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

شان ڈفی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جدید نظام کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی، اور انہوں نے فضائی نظام کی مکمل جدید کاری کے لیے 50 ارب ڈالر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

قبل ازیں جمعہ کے روز ہی وائٹ ہاؤس اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے کانگریس سے ہوائی اڈوں اور ایئر ٹریفک انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 30.1 ارب ڈالر کی منظوری دینے کی اپیل کی تھی۔

دوسری جانب ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر مارک وین ملن نے کہا ہے کہ اب تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ تعطل کسی سائبر حملے یا مصنوعی ذہانت کے کسی بے قابو نظام کا نتیجہ تھا، تاہم تفتیش کاروں نے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ ایک تکنیکی اور مکینیکل خرابی معلوم ہوتی ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی مل کر کر رہے ہیں۔

دو ایئرلائن حکام کے مطابق یہ خرابی ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز کے زیر انتظام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں پیش آئی جو پائلٹس اور کنٹرولرز کے درمیان اہم ریڈیو فریکوئنسی رابطوں کو سنبھالتا ہے، تاہم کمپنی نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اگرچہ پروازوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے لیکن بوسٹن سے سیئٹل اور نیویارک سے لاس اینجلس تک ہوائی اڈوں پر مسافروں کی مشکلات تاحال برقرار ہیں۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے غیر معمولی حالات اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں پروازوں کی معطلی کے اعلان کے بعد ایک خاتون ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے اندر انتظار کر رہی ہیں۔ (تصویر:رائٹرز)

پنسلوانیا کے رہائشی 50 سالہ ایڈورڈ کارگبو، جنہیں ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے ٹوگو جانا تھا، نے بتایا کہ پرواز منسوخ ہونے کے باعث انہیں رات ہوائی اڈے پر ہی گزارنی پڑے گی۔

اسی طرح نیوارک ہوائی اڈے پر لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی مسافر 47 سالہ لوئس ماہر نے بھی شدید ذہنی دباؤ کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق امریکی ایئرلائنز متاثرہ مسافروں کو معاوضہ ادا کرنے کی پابند نہیں ہوں گی کیونکہ یہ خرابی ایئرلائنز کے بجائے سرکاری ایوی ایشن سسٹم میں پیش آئی تھی۔

واضح رہے کہ نائن الیون کے بعد اس سے قبل صرف جنوری 2023 میں ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ملک بھر میں پروازیں معطل کی گئی تھیں۔

اس فضائی بحران کے اثرات مالیاتی منڈیوں پر بھی دیکھے گئے جہاں کاروباری اوقات کے بعد امریکن ایئرلائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ڈیلٹا ایئرلائنز کے حصص میں 1 سے 2 فیصد تک کمی واقع ہوئی، جبکہ جیٹ بلیو ایئرویز کے حصص تقریباً 3 فیصد گر گئے۔

امریکن ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ طیاروں اور عملے کی تیز رفتار بحالی کے لیے بڑے مراکز کے علاوہ چھوٹے شہروں اور بین الاقوامی منزلوں کی پروازوں کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ نظام جلد از جلد معمول پر آ سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.