جی ٹی اے 6 کا جنون، کمپنی نے ملازمین کو گیمز کھیلنے کے لیے چھٹی دےدی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی لاجٹیک نے ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کی ریلیز سے قبل اپنے تقریباً 7 ہزار ملازمین کو ایک دن کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ گیمز کھیلنے کے لیے وقت نکال سکیں۔

کمپنی نے اس اقدام کو ’لوگی گیم ڈے‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت ملازمین اور انٹرنز اگلے ایک سال کے دوران اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی دن چھٹی لے سکیں گے۔ اس میں 2027 کے دن بھی شامل ہیں۔

لاجٹیک کی چیف ایگزیکٹو ہینیکے فیبر کے مطابق اس اقدام کا مقصد گیمنگ کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور ملازمین کو اپنی پسندیدہ سرگرمی کے لیے وقت فراہم کرنا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں ویڈیو گیمز کے شائقین جی ٹی اے 6 کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ کمپنی 19 نومبر کو سان ہوزے میں ایک لائیو اسٹریم بھی منعقد کرے گی جو گیم کی متوقع ریلیز کے دن کے ساتھ ہی ہوگی۔

گیمنگ کے اثرات سے متعلق ایک تحقیق کے مطابق 81 فیصد گیمرز کا خیال ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ذہنی دباؤ اور بے چینی کم ہوتی ہے اور روزمرہ کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

دوسری جانب، ملازمین کے کام سے چھٹی لینے کے رجحان سے متعلق اعدادوشمار بھی دلچسپ صورت حال ظاہر کرتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 19 نومبر کو چھٹی کی درخواستوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ تنخواہ دار ملازمین میں سے 18 فیصد نے اس روز چھٹی لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھٹی لینے پر غور کرنے والے گیمرز میں سے نصف ایسے ہیں جو باضابطہ چھٹی لینے کے بجائے بیماری کا بہانہ بنا کر کام سے غیر حاضر رہنے کو ترجیح دیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس

Read More

انسان 50 سال تک چاند پر دوبارہ کیوں نہ جا سکا؟

چاند پر انسانی قدم پڑے اب نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.