بانی پی ٹی آئی کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں علاج فراہم کیا گیا اور ضروری ادویات تجویز کی گئیں، جس کے بعد انہیں دوبارہ سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اتوار 8 نومبر کو بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا



































