امریکا: ایپسٹین اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا مطالبہ، طاقتور شخصیات کے کردار پر سوالات

امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی نے جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں اور بااثر شخصیات کے خلاف مزید تحقیقات کی سفارش کردی، جبکہ وفاقی اداروں اور مالیاتی کمپنیوں کو بھی برسوں تک جرائم روکنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ری پبلکن اکثریتی ایوانِ نمائندگان کی نگرانی کمیٹی نے 15 ماہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کی ہے، جس میں امریکی محکمہ انصاف سے اہم گواہوں کے دوبارہ انٹرویوز کرنے، ایپسٹین کے ساتھیوں کے خلاف جرائم کے الزامات کی مزید تحقیقات اور متاثرین کو ان کے ذاتی ریکارڈ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایپسٹین کی سابق معاون سارہ کیلن کی جانب سے 2 بااثر شخصیات، میامی بیچ کے سابق میئر فلپ لیوین اور فرانسیسی ہیئر اسٹائلسٹ فریڈرک فیکائی کے خلاف جنسی حملوں کے الزامات کی مزید تحقیقات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ دونوں شخصیات ان الزامات کی تردید کرچکی ہیں۔ کمیٹی نے ایپسٹین کی ایک اور سابق معاون لیسلی گروف سے بھی مزید پوچھ گچھ کی سفارش کی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایپسٹین کو 2007 میں فلوریڈا میں ایک متنازع معاہدے کے تحت وفاقی مقدمے سے بچنے کا موقع ملا، جس کے بعد اسے کم نوعیت کے ریاستی جرائم میں سزا سنائی گئی۔ اسے 18 ماہ قید کی سزا ہوئی، تاہم اس نے قریباً 13 ماہ جیل میں گزارے اور دورانِ قید کام پر جانے کی خصوصی سہولت بھی حاصل رہی۔ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداروں اور استغاثہ کی بروقت کارروائی سے 2005 کے بعد ہونے والے جرائم روکے جاسکتے تھے۔

رپورٹ میں مالیاتی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور امریکی محکمہ خزانہ سے مشتبہ مالی لین دین اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق ممکنہ سرگرمیوں کی نگرانی کا جائزہ لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ایپسٹین سے متعلق دستاویزات جاری کرتے ہوئے متاثرین کی نجی معلومات کے تحفظ میں ناکامی ہوئی۔ دوسری جانب کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن رابرٹ گارشیا نے رپورٹ کو نامکمل اور سیاسی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انصاف اب بھی 25 لاکھ سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات روک رہا ہے۔

کمیٹی کی ری پبلکن اکثریت نے کہا ہے کہ تحقیقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایپسٹین کے جرائم میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تاہم ڈیموکریٹس نے جنوری میں کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی جیل میں دورانِ حراست ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ اس کی ساتھی گھیسلین میکسویل جنسی جرائم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ نے ’گیسٹ چیٹس‘ کے نام سے ایک نئی خصوصیت کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ

Read More

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.