دعوت کے بہانے موت کا جال، ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 رشتے داروں کو قتل کر دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں قتل کی ایک انتہائی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی بیوی سمیت خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے اب تک ایک 7 سالہ بچے کی لاش برآمد کی ہے جبکہ دیگر 6 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت اندوشیکھر کے نام سے کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے پہلے اپنی بیوی سونیتا کو قتل کیا، جس کے بعد اپنے دو سالوں شیوکمار اور شنکر کو ان کے اہلِ خانہ سمیت دعوت پر بلایا اور انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل ہونے والوں میں ملزم کی ساس، دونوں سالوں کی بیویاں جبکہ شنکر کا 7 سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے قتل کے لیے پتھر کی بھاری سل استعمال کی۔ واردات کے بعد اس نے مبینہ طور پر لاشوں کو اپنی گاڑی میں مختلف مقامات پر منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے خون کے نشانات مٹانے اور شواہد ختم کرنے کے لیے کیمیکل کا استعمال بھی کیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کے واقعات کی درست ترتیب اور دیگر تفصیلات کی تصدیق کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس لرزہ خیز واردات کے پیچھے گھریلو تنازع کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی کے میکے والوں سے مسلسل رابطے رکھنے پر اعتراض تھا جس کے باعث دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق یہی تنازع مبینہ طور پر قتل کی وارداتوں کا سبب بنا، تاہم حتمی محرکات جاننے کے لیے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ معاملہ سری رام پورہ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج ہونے کے بعد سامنے آیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے متضاد بیانات دیے، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر سات افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں پولیس نے تقریباً چار گھنٹے کی تلاش کے بعد نندی ہلز کے قریب سے 7 سالہ پونیتھ کی لاش برآمد کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق باقی 6 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کے ذریعے قتل کے واقعات کی مکمل تفصیلات اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 2 سالہ اذان کے اغوا کا ڈراپ سین، ملزمان والد کے قریبی نکلے

کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 سالہ آذان کے اغوا کیس کا معمہ حل

Read More

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.