پاکستان اور ترکیہ کا زراعت، لائیو اسٹاک اور گوشت کی برآمدات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے زرعی تربیت، لائیو اسٹاک، جانوروں کی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری اور گوشت کی برآمدات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ترکیہ نے منہ کھر کی بیماری کی ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نزیروغلو نے ملاقات کی، جس میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم نے منہ کھر کی بیماری کی ویکسین پاکستان میں تیار کرنے کے لیے ترکیہ سے تکنیکی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترک ماہرین کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ویکسین کی مقامی تیاری کے لیے تعاون کو عملی شکل دی جاسکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ترکیہ بھیجے جانے والے مجوزہ 100 افراد میں سے ابتدائی طور پر 30 افراد کو بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

ملاقات کے دوران ترک سفیر نے زرعی شعبے میں مہارت رکھنے والی ترکیہ کی جامعات اور پاکستانی اداروں کے درمیان روابط قائم کرنے میں معاونت کی پیشکش بھی کی۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ پاکستان کا لائیو اسٹاک وفد ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے اپنی رپورٹ تیار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بیماریوں سے پاک زونز کا قیام پاکستانی گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گوشت کی تجارت بڑھانے اور پاکستانی گوشت کو ترک منڈی تک زیادہ رسائی فراہم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر نے ترکیہ کے تعاون سے مظفرآباد میں قائم زیتون کے تیل کی تیاری کے مرکز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے تقریباً 5 ہزار کاشتکار مستفید ہوئے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، چکوال اور اٹک میں زیتون کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے منصوبوں کو مزید وسعت دینے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

رانا تنویر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو عملی مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک ان شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا

Read More

عوام دوست منڈی میں رونقیں عروج پر،جانوروں کی تعداد 80 ہزار

)ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ

Read More

TECHNOLOGY

وکلا اور اکاؤنٹنٹس کی ملازمتیں شدید خطرے میں: مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ کا انتباہ

مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین کے

Read More

یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.