جاپان میں چور نے کروڑوں کی گھڑی ‘سوری کا نوٹ’ لکھ کر دکان کو واپس کر دی

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص دکان سے تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کی سوئس گھڑی لے کر فرار ہوگیا، تاہم چند روز بعد وہی گھڑی ایک پارسل کے ذریعے معافی نامے کے ساتھ واپس پہنچا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب ایک شخص گاہک بن کر گھڑیوں کی دکان میں داخل ہوا۔ اس نے وہاں موجود سوئس لگژری برانڈ ”آڈیمار پیگے“ کی قیمتی گھڑی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور اسے اپنی کلائی پر پہن کر آزمانے لگا۔

گھڑی پہننے کے بعد اس شخص نے اسے اتارنے کے بجائے دکان سے باہر دوڑ لگا دی اور فرار ہوگیا۔ واقعے کے وقت دکان میں دو ملازمین موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یوں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی۔ پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 8 کروڑوں 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔

واقعے کے بعد ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب چوری کے چند روز بعد دکان کو ایک کوریئر سروس کے ذریعے پارسل موصول ہوا، جو جاپان کے صوبے آئچی سے بھیجا گیا تھا۔ پارسل میں چوری ہونے والی گھڑی کے ساتھ ایک مختصر معافی نامہ بھی رکھا گیا تھا، جس میں صرف ’’سوری‘‘ یعنی معذرت کے الفاظ درج تھے۔

جاپانی اخبار اساہی شمبن اور مقامی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے والے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گھڑی کے سیریل نمبر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ وہی گھڑی ہے جو دکان سے چوری ہوئی تھی۔

دکان کی انتظامیہ نے اے ایف پی سے رابطے پر اس واقعے کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ ٹوکیو پولیس تاحال مشتبہ شخص کی تلاش میں ہے اور اسے چوری کے الزام میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسی شاپنگ کمپلیکس میں اس سے قبل اگست کے مہینے میں بھی چوری کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک دوسری دکان سے مجموعی طور پر 20 کروڑ ین مالیت کی چار لگژری گھڑیاں چوری ہوگئی تھیں، جن کی قیمت تقریباً 13 لاکھ ڈالر بتائی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت خطر ے میں پڑ سکتی ہے۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنونئیر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ مشرقِ

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے

Read More

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.