گوگل کی پارٹنر کمپنی نے 13 لاکھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ہیکنگ وائرس داخل کر دیا

گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ چین کی ایک کمپنی نے 13 لاکھ سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں خفیہ طور پر جاسوسی سافٹ ویئر نصب کیا جس کے ذریعے صارفین کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ان کے گھریلو انٹرنیٹ کنکشن کو بھی سائبر جرائم کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ ڈیوائسز میں زیادہ تر اینڈرائیڈ ٹی وی باکسز شامل تھے، جبکہ یہ نیٹ ورک 200 سے زائد ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

گوگل کے مطابق اس کارروائی میں چین کے شہر شین ژین میں قائم کمپنی ویڈیو اسٹرونگ ٹیکنالوجی ملوث تھی، جس نے مبینہ طور پر ڈیوائسز تیار کرتے وقت ہی ان میں نقصان دہ سافٹ ویئر شامل کیا۔ کمپنی نے اسے کسی تکنیکی غلطی کے بجائے مالی فائدے کے لیے جان بوجھ کر کی گئی کارروائی قرار دیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے متاثرہ ڈیوائسز کو ایک بوٹ نیٹ کا حصہ بنایا گیا، یعنی ایسی ڈیوائسز کا نیٹ ورک جنہیں ہیکرز دور بیٹھ کر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے انٹرنیٹ کنکشن اور ڈیوائسز تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔

نقصان دہ سافٹ ویئر کے کام کرنے کے طریقہ کار کے متعلق گوگل نے بتایا کہ اس سافٹ ویئر کا نام ”ایکس سی پی ای“ تھا، جو ڈیوائسز میں فیکٹری کے دوران ہی نصب کیا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ ڈیوائس آن ہونے کے بعد یہ سسٹم کی اعلیٰ سطح تک رسائی حاصل کر لیتا تھا۔ اس کے بعد یہ صارف کی اجازت کے بغیر ایپلی کیشنز انسٹال کرنے، کمانڈز چلانے، اسکرین کی تصاویر لینے اور اکاؤنٹس سمیت ڈیوائس کی معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

کراچی میں بارش کے بعد موسم انتہائی سرد، یخ بستہ ہواؤں سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

شہر قائد میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم

Read More

TECHNOLOGY

گوگل میپس کی 5 زبردست ٹرکس جو آپ کا سفر آسان بنا دیں گی

آج کے دور میں جب بھی ہم کسی نئے شہر یا نامعلوم مقام پر جانے

Read More

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.