نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ریلیف کے لیے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستانی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں جب کہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر نقل و حمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کا اجرا کیا جب کہ کروڑوں افراد فیول سبسڈی اسکیم سے مستفید ہورہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان

سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل

Read More

TECHNOLOGY

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.