حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، عوام کو ریلیف اور پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ اولین ایجنڈا

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق، مذاکراتی اجلاس آج دن 11 بجے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دفتر وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوگا۔

مذاکرات میں حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ  اور  جماعت اسلامی کی طرف سے لیاقت بلوچ، سید فراست شاہ اور انجینئر نصر اللہ رندھاوا شامل ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے مذاکراتی اجلاس کے سلسلے میں ترکیہ میں موجود امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آگاہی اور ضروری رہنمائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی اور اولین مقصد عوام کو فوری و مؤثر ریلیف دلانا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو وسیع ریلیف دینے اورپیٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ ممکن بنانے کا معاملہ فوری طے کرے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا ’حکومت جماعت اسلامی کو اس کا کریڈٹ دے یا نہ دے، اگر عوام کو ریلیف مل جاتا ہے تو یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔‘

نائب امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات میں مثبت پیشرفت نہ ہوئی تو ترکیہ سے واپسی پر امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ملک بھر کے کارکنان سے آن لائن خطاب کریں گے اور ملتان سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے درآمد کیے گئے موبائل فونز کو

Read More

کراچی میں ڈارک ویب نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی 13 سالہ بچی بازیاب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں بین

Read More

TECHNOLOGY

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

بچوں کے لیے ڈارک ویب ہی نہیں، عام سوشل میڈیا بھی خطرہ بننے لگا، والدین کیا احتیاط کریں؟

بچوں کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا جہاں تعلیم، تفریح اور معلومات کے بے شمار مواقع

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.