قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

بیرون ملک سیاحت کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے قطر ایک ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت وہ پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

قطر کی وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن ہوتی ہے۔ تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا چاہیے۔

قطر کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک مخصوص شرط عائد کی گئی ہے اور وہ یہ کہ مسافروں کو اپنی ہوٹل ریزرویشن صرف سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ہوگی۔ دیگر ویب سائٹس یا آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کی گئی ہوٹل ریزرویشن اس سہولت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ قطر آنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔ یہ انشورنس قطر کی وزارتِ صحت کی جانب سے تسلیم شدہ کمپنیوں میں سے کسی ایک سے ہونی چاہیے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مفت آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے لیے مذکورہ چاروں شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی مسافر مطلوبہ شرائط اور دستاویزات فراہم نہ کر سکے تو اسے اس سہولت کے تحت ویزا ملنے کی ضمانت نہیں ہوگی۔

یہ سہولت قطر کے دیگر ویزا فری داخلے اور سیاحتی ویزا پروگراموں سے الگ ہے۔ اس لیے مسافروں کو سفر سے پہلے متعلقہ شرائط اور ضروری دستاویزات کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی۔

ہوٹل بکنگ اور مزید معلومات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ادویات کی برآمدات 30 فیصد کم ہو کر تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 فیصد کمی کے بعد

Read More

TECHNOLOGY

انسانی دماغ ایک سیکنڈ میں 15 بار حقیقت کے دو روپ کیسے دیکھتا ہے؟

انسانی دماغ ہمارے سامنے موجود چیزوں کو کیسے دیکھتا اور سمجھتا ہے؟ سائنس دان اس

Read More

پی ٹی اے نے بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.