امریکا میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔
رائٹرز کے مطابق انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
رائے عامہ کے جائزوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں کامیابی کا مضبوط امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔
انتخابی نتائج صدر ٹرمپ کے آئندہ 2 سال کے سیاسی ایجنڈے، قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔




































