امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ (ایف اے اے) کے مطابق بمبارڈیئر ساختہ لئیر جیٹ 60 نے ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اسے بہاماس کے نارتھ ایلیوتھیرا ایئرپورٹ جانا تھا۔ طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے لیک ورتھ بیچ میں سڑک کے قریب گرا اور زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کے قریب پریس کانفرنس میں واقعے کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ میزائل کی طرح زمین کی طرف آیا اور زوردار دھماکے کے نتیجے میں ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔ حادثے کے مقام پر سڑک کے قریب گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔

پام بیچ کاؤنٹی کے حکام کے مطابق حادثے کے بعد علاقے سے قریباً 600 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ متاثرہ شہریوں کے لیے دو پناہ گاہیں قائم کی گئیں۔ حادثے کے وقت علاقے میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی جاری تھا۔

فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ نے شدید ہنگامہ خیز فضائی صورتحال اور طیارے پر برف جمنے کا ذکر کیا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے ہنگامی پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ طیارہ تیزی سے نیچے آرہا ہے اور اس کی رفتارِ نزول 10 ہزار فٹ فی منٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ریکارڈنگ کے مطابق پائلٹ نے بعد ازاں طیارے کے ہنگامی حالات میں ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے والا ہے۔ آخری لمحات میں کاک پٹ سے یہ الفاظ سنائی دیے کہ اب وقت ختم ہوچکا ہے۔

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کے عمودی طور پر نیچے آنے کی رفتار ایک موقع پر 32 ہزار فٹ فی منٹ سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر نے بھی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی بے تحاشا کھپت، اوپن اے آئی نے حل ڈھونڈ لیا

اوپن اے آئی نے اسٹار گیٹ کمیونٹی منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد کمیونٹی

Read More

موبائل فون مرمت کے لیے دینے سے پہلے یہ احتیاط یقینی بنائیں

موبائل فون دکان یا سروس سینٹر پرمرمت کے لیے دیتے وقت آپ کی پرائیویسی اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.