بلاول بھٹو نے وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش مسترد کر دی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت سازی کے لیے مذاکرات کے دوران بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پہلی بار انکار کے باوجود بلاول بھٹو کو دوبارہ پیشکش کی گئی کہ وہ ڈھائی سال کے لیے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں۔

لیکن قمر زمان کائرہ کے مطابق، بلاول بھٹو نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اگر وہ اس پیشکش پر رضامند ہو جاتے اور یہ بات معاہدے میں درج کر دی جاتی تو لوگ پہلے دن سے ہی نئی حکومت کو ڈھائی سالہ حکومت کہنا شروع کر دیتے۔

قمر زمان کائرہ کے مطابق بلاول بھٹو چاہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کمزور نہ ہو بلکہ پوری طاقت کے ساتھ اپنی پالیسیاں نافذ کرنے کے لیے کام کرے۔

بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ ہمارے 5 سال کے لیے وزیراعظم ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ضرور بنیں گے، لیکن اس وقت جب عوام انہیں ووٹ دیں گے، وہ کسی بارگیننگ کے ذریعے وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.