پی ایم جی انٹرنیشنل نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رنگ و بزم کی محفل موسیقی سجائی

شارجہ, پی ایم جی انٹرنیشنل نے متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں رنگ و بزم کی محفل موسیقی سجائی۔پی ایم جی کی آن شان نزاکت علی خان نے پاک انڈین کمیونٹی کو میوزک کے پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اسی اثناء میں شارجہ کا معروف ہوٹل ریڈ ایپل کارنر اس حسین شام کا انتخاب بنا جو اپنے دیدہ ماحول اور کھابوں کی وجہ سے یو اے ای میں بہت مقبول ہے۔


پروگرام میں سمندر پار مقیم دوستوں کے علاوہ پاکستان سے بھی جوق در جوق کرم فرماؤں نے شرکت کی۔ قابل گراں گلوکاران میں سنگر استاد غلام علی خان کے شاگرد استاد ندیم ایاز، شوکت جمال، ظہور خان، عبد المجید زردان خان، ساغر علی ہاشمی, شہزاد خان، یاسین خان، افراز علی، سنگر عون علی، جلانی سنگر اور روکی طبلہ نواز نمایاں تھے۔ پروگرام کے انتظامی تعاون کرنے میں احمد بن محمد دوحہ قطر، استاد رضوان، خرم شہزاد سنگر اور لاہور سیالکوٹ ریسٹورنٹ کے خالد عبد الباسط شامل تھے۔پروگرام رات گئے تک جاری رہا جس میں سنگیت کے ساتھ بھرپور ریفریشمنٹ بھی جاری رہی۔ اس پر تکلف محفل میں فیملیز نے بار بی کیو، بوفے اور چائے کافی کو سراہا۔ منتظمین و شرکاء کا کہنا تھا کہ نزاکت ایسی محافل کا انعقاد پورے یو اے ای میں بہت ضروری ہے اور یقین دہانی کروائی کہ اپکو آئندہ لندن و یورپ سے زیادہ سپورٹ اور پیار عرب سر زمین سے ملے گا لہذا مستقل سکونت یہیں اختیار کر لیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.