دوبئی میں انڈ و نیشیا کا 81 وا ں یوم آزادی منایا گیا، پاکستانی کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد کی شرکت

پاکستانی کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد نے انڈونیشیا کے یومِ آزادی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام دبئی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل کے دفتر نے کیا تھا۔پاکستانی وفد میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) کے سابق سینئر وائس چیئرمین سید سلیم اختر، PBCS کے سابق وائس چیئرمین عامر حسن، ڈاکٹر ظفر طاہر، راشد الاسلام، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) سے سید عقیل احمد، عمران مقبول، فہد اسد، محترمہ فوزیہ اظہار، سید آصف زمان، نور الصباح ، صفدر رشید اور قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے ویزا قونصلر ہارون چوہدری نے بھی تقریب میں شرکت کی


تقریب میں موسیقی اور انڈونیشیا کے روایتی رقص پیش کیے گئے، جنہوں نے انڈونیشیا کی ثقافت اور روایات کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔ مہمانوں کی تواضع انڈونیشیا کے روایتی اور لذیذ کھانوں پر مشتمل عشائیے سے بھی کی گئی۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کے سفیر عزت مآب جناب جودھا نگراھا (H.E. Judha Nugraha) اور قونصل جنرل عزت مآب جناب ڈینی لسمانا (H.E. Denny Lesmana) سے ملاقات کی اور ان سے خوشگوار انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔
یہ تقریب پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، کاروباری اور پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری و سفارتی تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔

Share On Social Media

KARACHI

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.