پیرس کے نواح میں فائرنگ، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی، ایک ہلاک

پیرس کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسے ’نسل پرستانہ دہشتگرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فرانسیسی جمہوریہ اور قوم کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

مذکورہ واقعہ جمعے کی صبح پیرس کے جنوب مغربی علاقے ٹراپ اور اس کے قریبی قصبے لا وریئر میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے اپنی گاڑی سے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق حملہ آور بظاہر تارکینِ وطن پس منظر رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا رہا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

زخمیوں میں سے تین کی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ لوگوں کو ان کی جلد کے رنگ یا مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان نظریات کے سامنے کسی قسم کی پسپائی اختیار نہ کریں جو معاشرے میں جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔

فرانس کے قومی انسدادِ دہشتگردی پروسیکیوٹر آفس کے مطابق واقعے کے محرکات ابھی پوری طرح واضح نہیں، تاہم بظاہر یہ کسی دہشت گردانہ منصوبے سے منسلک قتل کا معاملہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

TECHNOLOGY

پینٹاگون کی اے آئی جنگی نظاموں میں بڑھتی دلچسپی کی وجہ کیا ہے؟

جدید جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی کے ساتھ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) مصنوعی ذہانت

Read More

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.