سپرٹیکس ختم، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کم کرنے پرغور

وزیر اعظم شہبازشریف نے سپرٹیکس ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس کی شرح میں 5 فیصدکمی کی تجویزکی منظوری دیدی ہے۔

اس حوالے سے حتمی منظوری کیلیے حکومت آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے مشاورت کرے گی، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ان تجاویزکاجائزہ لیاگیا،جو آئی ایم ایف کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس حکام کو ہدایت دی کہ وہ نجی شعبے کے ماہرین سے مزیدمشاورت کے بعد تجاویز کوحتمی شکل دیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ حکومت امیر افراداورکارپوریٹ سیکٹر پر عائدسپر ٹیکس ختم کرنے پرغورکررہی ہے۔

اس کے علاوہ تنخواہ دارطبقے کے اعلیٰ آمدنی والے افراد کیلیے زیادہ سے زیادہ انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کرکے 30 فیصد کرنے اور اس سلیب کی حد بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے،حکومت ابتدا میں تقریباً 1.5سے 1.8کھرب روپے تک ٹیکسوں میں کمی چاہتی تھی۔

تاہم ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بڑی رعایت ملنے کاامکان کم ہے،خصوصاً جب ایف بی آر محصولات کے اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کاسامناہے۔

معاشی ماہر ساجدامین کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں براہِ راست ٹیکسوں میں اضافہ زیادہ تر تنخواہ دارطبقے سے زیادہ شرح پرٹیکس وصول کرکے کیاگیا،جبکہ ریٹیلرزاوررئیل اسٹیٹ جیسے طاقتور شعبے اب بھی ٹیکس نیٹ سے بڑی حدتک باہر ہیں یاکم شرح سے ٹیکس دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت پراپرٹی سیکٹر پر عائدایک فیصدڈییمڈ انکم ٹیکس کم کرنے اور برآمدات پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز پر بھی غورکررہی ہے،تاہم ان فیصلوں کیلیے بھی آئی ایم ایف کی منظوری درکار ہوگی۔

ایف بی آرکے عبوری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک کے عرصے میں تنخواہ دار افراد نے 315 ارب روپے انکم ٹیکس اداکیا،جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 285 ارب روپے کے مقابلے میں 10.5فیصدزیادہ ہے۔

اس دوران تنخواہ دارطبقے کی جانب سے اداکیاگیاٹیکس رئیل اسٹیٹ سیکٹرکے ٹیکس سے دوگناسے بھی زیادہ رہا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے ایف بی آرکی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہارکیاہے۔

ذرائع کے مطابق ادارہ پاکستان کیلیے ٹیکس وصولیوں کاہدف 16.2کھرب روپے یعنی جی ڈی پی کے 11.7فیصد تک رکھنے کاخواہاں ہے،جبکہ ایف بی آر مالی سال میں تقریباً 13.2 سے 13.5کھرب روپے تک وصولی کااندازہ لگارہاہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.