مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو انسانی مصنف کی تلاش، سالانہ تنخواہ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک

مصنوعی ذہانت کے معروف نظام کلاڈ (Claude) کی خالق کمپنی انتھروپک نے اعلیٰ تنخواہ پر انسانی مصنف کی بھرتی کے لیے آسامی مشتہر کردی۔ کمپنی اس عہدے کے لیے سالانہ 2 کروڑ 78 لاکھ سے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک تنخواہ دینے کو تیار ہے۔

کمپنی کو سان فرانسسکو میں ایگزیکٹو کمیونیکیشنز رائٹر درکار ہے، جس کی ذمہ داری کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کی تقاریر، اہم اعلانات اور دیگر تحریری مواد تیار کرنا اور اس کی تدوین کرنا ہوگی۔

امیدوار کے لیے کم از کم 8 سال کا اعلیٰ سطح کا پیشہ ورانہ تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ منتخب مصنف کو مصنوعی ذہانت سے متعلق پیچیدہ تکنیکی موضوعات کو سمجھ کر عام اور مخصوص قارئین کے لیے مؤثر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ اہم تقریبات کی تیاری، اچانک سامنے آنے والی خبروں پر کمپنی کا مؤقف مرتب کرنے اور اعلیٰ انتظامی عہدیداروں کے ساتھ مل کر ابلاغی حکمت عملی وضع کرنے کی ذمہ داریاں بھی شامل ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی ویزا اسپانسرشپ کی سہولت بھی دیتی ہے، تاہم ہر امیدوار یا عہدے کے لیے اس کی ضمانت نہیں۔ یہ آسامی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت تحریر سمیت متعدد شعبوں میں تیزی سے کام انجام دے رہی ہے، لیکن پیچیدہ خیالات کی ترجمانی، مؤثر ابلاغ اور حالات کے مطابق فیصلہ سازی کے لیے تجربہ کار انسانی مصنفین کی ضرورت برقرار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.