آئی سی سی نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2027 کا آغاز 21 جنوری سے بنگلہ دیش اور نیپال میں ہوگا جہاں 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

یہ ٹورنامنٹ پہلی بار سنہ 2023 میں منعقد ہوا تھا اور اس بار دونوں میزبان ممالک کے 4 مختلف وینیوز پر کل 41 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے وینیوز

بیر شریستھا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کرکٹ اسٹیڈیم، چٹگرام

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سلہٹ

ٹی یو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کھٹمنڈو

اپر ملپانی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ، کھٹمنڈو

گروپس کی تفصیل

گروپ اے: بھارت، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال

گروپ  سی: آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نائیجیریا اور متحدہ عرب امارات

گروپ ڈی: انگلینڈ، سری لنکا، امریکا اور اسکاٹ لینڈ

افتتاحی دن

ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جنوری کو ہوگا پہلے ہی دن 8 ٹیمیں 4 میچز میں ایکشن میں ہوں گی جس میں میزبان بنگلہ دیش کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا۔

دوسرے میزبان نیپال اپنی مہم کا آغاز 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ دفاعی چیمپیئن بھارت اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے ٹورنامنٹ کو ویمنز کرکٹ میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ایج گروپ میں اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے اور عالمی اسٹیج پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور نیپال میں 16 ٹیموں کو اکٹھا کرنے سے کرکٹ کی بڑی اور ابھرتی ہوئی قوموں کی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے ذریعے ترقی کا موقع ملے گا۔

گروپ مرحلہ 26 جنوری تک جاری رہے گا جس کے بعد کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی جہاں انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر سپر سکس گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنلز 4 فروری کو بیر شریستھا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ 5 فروری کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

فائنل میچ 6 فروری کو دوپہر ڈیڑھ بجے مقامی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا جبکہ 7 فروری کو ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف

Read More

گرمی کے اس شدید موسم میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے

شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اس موسم میں جہاں انسان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.